Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسٹاک ایکس چینج میں معمولی تیزی: 100 انڈیکس 62 ہزار693 پوائنٹس پر بند

100انڈیکس میں آج 245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2023 04:48pm

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں معمولی تیزی ہوئی اور 100 انڈیکس میں 245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، لیکن کچھ دیر بعد ہی 100 انڈیکس 100 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 200 پر آگیا۔

دورانِ کاروبار 100 انڈیکس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار رہا اور 450 سے زائد پوائنٹس مزید کم ہونے کے بعد انڈیکس 61 ہزار 900 پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور 100 انڈیکس 62 ہزار693 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 200 پر جا پہنچا۔ تاہم پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک دم 822 پوائنٹس مزید گرکر کل کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 822 پوائنٹس کمی کے بعد 62 ہزار 10 پوائنٹس پر آگیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 385 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div