Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بیجنگ : دسمبر میں سردی کا 72 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

11 دسمبر سے اب تک 300 گھنٹے سے زیادہ درجہ حرارت منجمد سے کم ریکارڈ کیا گیا
شائع 24 دسمبر 2023 06:52pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دسمبر 1951 کے بعد رواں ماہ سب سے زیادہ دن درجہ حرارت صفر سے نیچے رہنے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔

چین کے سرکاری اخبار بیجنگ ڈیلی کے مطابق اتوار تک بیجنگ میں ایک موسمیاتی رصدگاہ نے 11 دسمبر سے اب تک 300 گھنٹے سے زیادہ درجہ حرارت منجمد سے کم ریکارڈ کیا ہے، جو 1951 میں ریکارڈ قائم ہونے کے بعد سے اس مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔

بیجنگ ڈیلی نے مزید کہا کہ اس عرصے میں دارالحکومت میں مسلسل نو دن درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ (14 فارن ہائیٹ) سے نیچے رہا۔

ملک کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں گزشتہ ہفتے سے ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے، شمال مشرق کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 40 سینٹی گریڈ (منفی 40 فارن ہائیٹ) اور اس سے بھی نیچے تک جا پہنچا ہے۔

چین کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر وسطی صوبے ہینان کے کئی دیگر علاقوں میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے تک وسطی اور مشرقی چین کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں کسی حد تک اضافہ ہوا تھا جبکہ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔

china

snowfall

Cold Wave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div