Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

فریقین نے ضمانت کی درخواستوں پردلائل دیے
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 09:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنسز کی سماعت کے دوران فریقین نے ضمانت کی درخواستوں پردلائل دیے جبکہ عدالت نے ریفرنسزکی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردارمظفر عباسی اور دیگر ٹیم عدالت پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور دیگر وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فریقین نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے دونوں ریفرنسز میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کررکھی ہے۔

بشریٰ بی بی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

ملزمان کو ریفرنسز کی نقول بھی فراہم نہ کی جاسکیں جبکہ عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں دو ریفرنسز دائر کیے ہیں، دونوں ریفرنسز کی پیروی کے لیے 5 رکنی ٹیم تشکیل دی جس نے کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی سپریم کورٹ میں فیصلہ معطل کرنے کی دوبارہ درخواست دائر

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دائر حالیہ 2 ریفرنسز کی پیروی کیلئے 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع رکھا ہے اور مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن نے غلط فہمی کا فائدہ اٹھا کر نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

pti

accountability court

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

Toshakhana

tosha khana case

190 million pounds scandal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div