Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اسپتال کی حالت درست نہ ہوئی تو ذمہ دار آپ ہوں گے، محسن نقوی کی ایس ایم کو آخری وارننگ

نگراں وزیراعلیٰ کا گنگا رام اسپتال میں مریضوں سے لئے گئے پیسے واپس کرنے کا حکم
شائع 27 دسمبر 2023 09:44pm
محسن نقوی کا گنگا رام اسپتال کا دورہ۔ فوٹو:فائل
محسن نقوی کا گنگا رام اسپتال کا دورہ۔ فوٹو:فائل

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے گنگا رام اسپتال میں آپریشن کے لئے مریضوں سے لئے گئے پیسے واپس کرنے کا حکم دے دیا، اور ایس ایم سے کہا ہے کہ اسپتال کی حالت زار درست نہ ہوئی تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے گنگا رام اسپتال کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے صفائی کے ناقص انتظامات اور مریضوں سے آپریشن کے پیسے لینے پر برہمی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے ایم ایس اسپتال کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد دوبارہ دورہ کروں گا اور اسپتال کی حالت زار درست نہ ہوئی تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے آپریشن کیلئے پیسے لینے پر وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے مریضوں سے لئے گئے پیسے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے سروسز اسپتال کا بھی دورہ کیا، اور اسپتال میں ڈرینج کی نئی لائن بچھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں نکاسی آب کا نظام تبدیل کیا جائے گا اور پانی کی فوری نکاسی کیلئے پمپنگ اسٹیشن بھی بنایا جائے گا۔

اس سے قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صحافی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی نے محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب میں عوامی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کے اقدامات کو سراہا۔

mohsin naqvi

Ganga Ram Hospital

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div