Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز 10 شکار کرنے پر میچ آف دی میچ قرار
شائع 29 دسمبر 2023 01:10pm
فوٹو — کرک انفو
فوٹو — کرک انفو

آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 317 رنز کا ہدف دیا تاہم قومی کرکٹ ٹیم امیدوں پر پورا نہ اتر سکی اور ہدف کے تعاقب میں 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

چوتھے روز آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم ایلکس کیری اور مچل اسٹارک 22 رنز کا اضافہ کرسکے اور207 کے مجموعے پر 7ویں وکٹ گرگئی۔

کپتان پیٹ کمنز 16 جبکہ نتھین لائن ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ ایلکس کیری نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کی برتری 317 رنز تک پہنچا دی۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 84.1 اوورز میں 262 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 317 رنز کا ہدف ملا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم چوتھے روز دوسری اننگز میں 237 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان شان مسعود نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق اور عبداللہ شفیق بالترتیب 12 اور 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بابراعظم 41 اور سعود شکیل 24، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

اس کے علاوہ محمد رضوان اور سلمان آغا نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضوان 35 رنز بناکر پیٹ کمنز کا شکار ہوئے۔ سلمان آغا 50 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے دوسری اننگز میں بھی 5 جب کہ مچل اسٹارک نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میلبرن ٹیسٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ پاکستانی بولرز کے نام

میلبرن ٹیسٹ : میر حمزہ کا نام ایکس ٹرینڈز میں جگمگانے لگا

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا نے 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے، سیریز کا اگلا میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Pakistan Cricket Team

Pat Cummins

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

Melbourne Test

Boxing Day Test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div