Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان کی آٹو انڈسٹری 2023 میں بھی مشکلات کا شکار

ملک میں نئی ٹیکنالوجی بھی نہیں لائی جا سکی
شائع 29 دسمبر 2023 03:34pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو سال 2023 میں بھی مشکلات کا سامنا رہا، گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد جبکہ مینوفیکچرنگ پارٹس کی پیداوار میں بھی 70 فیصد کمی واقع ہوئی۔

گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی محصولات میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق اگر ملک میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ یا اسمبلنگ کا حال یہی رہا تو آئندہ 2 سال میں صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آٹوموبائل کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کے باوجود نئی ہائی ٹیکنالوجی ملک میں نہیں لائی جا سکی۔ یہی وجہ ہے کہ گاڑیاں اب بھی خریداروں کی پہنچ سے باہر ہیں کیونکہ یہ مہنگی ہیں۔

تاہم موجودہ نگران حکومت نے اس معاملے میں نمایاں پیش رفت کی ہے جس کے تحت کسی حد تک بہتری آرہی ہے لیکن صورتحال اتنی امید افزا نہیں ہے۔

DRIVERLESS CARS

PAKISTAN AUTOMAKERS

PAKISTAN CAR SALES

USED CARS FOR SALE IN PAKISTAN

USED CARS

‎CAR PRICES IN PAKISTAN

CAR FINANCE