Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جھوٹی خبروں کے ذریعے تاثر دیا جارہا ہے جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جاری ہے، آرمی چیف

ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ مل کر سرکوبی کریں گے، جنرل عاصم منیر
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 07:00pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ مل کر سرکوبی کریں گے، سوشل میڈیا پر ہیجان، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کر کے جھوٹی خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے۔

نیشنل فارمرز کنوینشن سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ زراعت اور مویشی بانی تقریباً ہر نبی کا پیشہ رہا ہے، اس پیشے میں ڈسپلن، تکلیف، نمو اور صبر شامل ہیں، جن کے نتیجے میں بے تحاشہ انعامات ملتے ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں افواہیں اور منفی باتیں بتائی جا رہی ہیں لیکن آپ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ کلمہ کے نام پر 2 ہی ریاستیں قائم ہوئیں، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان، یہ محض اتفاق نہیں ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کے پاس گلیشیر، دریا، پہاڑ اور زرخیز زمین ہے، پاکستان میں دنیا کا بہترین چاول، کینو اور آم جیسے پھل، گرینائٹ، سونا، تانبا جیسے خزانے موجود ہیں، 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا لیکن ہم نے قائداعظم کے تین زریں اصولوں - ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا، جس کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوئے۔

آرمی چیف جنرل عاصم نے یہ بھی کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے، گرین پاکستان انیشیٹیو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا جبکہ باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کے لیے رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا اِس میں رول صرف عوام اور کسانوں کی خدمت ہے، تمام اضلاع میں زرعی مالز کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی، آسان زرعی قرضوں، کولڈ اسٹوریج کی چین اور محفوظ بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ مل کر سرکوبی کریں گے، سوشل میڈیا پر ہیجان، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، جھوٹی خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے۔

آرمی چیف کے خطاب کے دوران کسان بار بار نعرہ تکبیر اور پاکستان زندآباد کے نعرے لگاتے رہے جبکہ کسان کنونشن کے دوران کسانوں نے پاک فوج زندہ باد کے بھی نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے، رکیں گے نہیں، آرمی چیف

ملک دشمن مذہبی، نسلی و سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرکے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں، آرمی چیف

مسلح افواج قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی، آرمی چیف

rawalpindi

ISPR

COAS

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

General Syed Asim Munir

army cheif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div