Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایران نے اسرائیل کے ایما پر تخریب کاری کرنیوالے 4 افراد کو پھانسی دیدی

ایک خاتون سمیت 4 افراد کو شمال مغربی صوبے مغربی آذربائیجان میں پھانسی دی گئی
شائع 29 دسمبر 2023 09:15pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چار افراد کو پھانسی دے دی ہے جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ’تخریب کاری‘ میں ملوث تھے۔

گارڈین نے ایران کی عدلیہ کی میزان ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ چاروں افراد کو ایران کے شمال مغربی صوبے مغربی آذربائیجان میں پھانسی دی گئی۔

ایران نے اسرائیل کے ایما پر تخریب کاری کرنیوالے جن 4 افراد کو پھانسی دی ان میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔

میزان کے مطابق گروپ نے ’موساد کی رہنمائی میں ملک کی سلامتی کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیوں کا ارتکاب کیا‘۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت وفا حناریہ، ارم عمری اور رحمان پارہازو کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک خاتون کا نام نسیم نمازی تھا۔

Israel

Iran

Israel Palestine conflict

Gaza War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div