Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

حادثات میں بھارتی فضائیہ سر فہرست، 534 طیارے تباہ، 152 پائلٹ ہلاک

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 45 فضائی حادثات رونما ہوئے جن میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔
شائع 01 جنوری 2024 08:55am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

بھارتی فوج فضائی حادثات کی فہرست میں سب سے اوپر آگئی ہے، جس کے گزشتہ 30 برس میں 534 چھوٹے بڑے حادثات کا شکار ہوئے اور 152 پائلٹ ہلاک ہوئے۔ زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت اور غیرمعیاری مشینری کے باعث پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 45 فضائی حادثات رونما ہوئے جن میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

2012 میں بھارتی وزیر دفاع نے بتایا تھا کہ بھارتMIG-21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں کھو چکا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع انٹونی کے مطابق صرف 2021 میں پانچ MIG-21 حادثے کا شکار ہوئے۔

دسمبر 2021 میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جس میں جنرل بپن راوت سمیت 13 بھارتی فوجی افسران ہلاک ہوئے تھے۔

جنوری 2023 مدھیا پردیش میں 30 SU اور میراج 2000 آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے۔

8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا۔

گزشتہ کئی سالوں میں بھارتی فضائیہ میں ایسے متعدد ہولناک حادثوں نے جنم لیا ہے۔

Accidents

Indian Air Force

Planes Crash

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div