Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

فضل الرحمان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کرمان واقعہ پر اظہار افسوس

امیر جے یو آئی کا ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت
شائع 05 جنوری 2024 06:55pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے کرمان واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، اور ایرانی سفیر سے ون آن ون ملاقات کی۔

امیر جے یو آئی نے کرمان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ انھوں نے کہا کہ کرمان میں دہشت گردی سے معصوم شہریوں کےجاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں دو روز قبل جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر 2 دہشت گرد حملوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور دو سو کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Iran

Molana Fazal ur Rehman

terrorist attacks

iran blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div