Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

انڈر 19 ورلڈ کپ: جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ کھیلے گا، کپتان سعد بیگ

سب کھلاڑیوں سے اچھے کی امید ہے، جو غلطیاں ہم نے کی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کریں گے، سعد بیگ
شائع 06 جنوری 2024 01:48pm

پاکستان انڈر 19 ٹیم آج رات ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گی، ٹیم کے کپتان سدر بیگ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ کھیلے گا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ہے ورلڈ کپ جیت کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سب ٹیمیں ہی مضبوط ہیں، ہم کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہم پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد یوسف سے ہم لوگ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ چیزوں میں بہتری آرہی ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ کیوں بنا؟

سعد بیگ نے مزید کہا کہ راشد لطیف بطور وکٹ کیپر اور بابراعظم پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے، ہم سب کھلاڑی ایک ہو کر میدان میں اتریں گے، سب کھلاڑیوں سے اچھے کی امید ہے، جو غلطیاں ہم نے کی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان انڈر19 ٹیم نے مزید کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش ہوگی، پہلے بھی بھارت کے ساتھ میچ کو دوسرے میچز کی طرح ہی کھیلا تھا، پریشر کے بغیر میدان میں اتریں گے، میں اپنے تمام کھلاڑیوں سے اچھے کھیل کی امید کرتا ہوں۔

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کردیں

سعد بیگ نے کہا کہ ہماری ٹیم بیلنس ٹیم ہے، فیلڈنگ میں بہت محنت کی ہے، تینوں ڈیپارٹمنٹ میں ہم مضبوط ہیں، کوشش ہو گی کہ ورلڈکپ جیتیں اور قوم کو خوشیاں دیں ،ہمارے پاس اچھے آل راؤنڈر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے ہماری بولنگ، بیٹنگ اور آل راونڈر بھی اچھے ہیں، میرے پاس جو ٹیم ہے وہ بہترین ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کا کچھ نہیں کہہ سکتا جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ کھیلے گا۔

Pakistan Cricket Team

icc u19 cricket world cup

Saad Baig

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div