Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

”بانی پی ٹی آئی کے کاغذات منظور ہوتے نظر نہیں آ رہے“

"توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا نوٹی فکیشن کیا جا چکا ہے"
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2024 09:33pm
بانی پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو:فائل
بانی پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو:فائل

پاکستان بار کونسل کے صدر حسن رضا پاشا کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا نوٹی فکیشن کیا جا چکا ہے، مجھے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات منظور ہوتے نظر نہیں آرہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عابد زبیری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کو نا اہل کیا تھا، سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد ہی بات کی جا سکتی ہے، لیکن کیا فیصلے کو 10جنوری تک محفوظ کرنے کی ضرورت تھی۔

عابد زبیری کا کہنا تھا کہ آراو کے فیصلے کےخلاف اپیل کیلئےٹریبونلز میں موجود ہیں، توشہ خانہ کیس میں بھی ایک شخص کو سزا دے دی گئی۔

سابق صدر بار کونسل نے کہا کہ 9 مئی کےذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہوناچاہئے، واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ثبوت سامنے لائے جائیں، اور انہیں سزا ہونی چاہئے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف بھی ثبوت ہیں تو عدالتوں میں لائیں۔

مزید پڑھیں:

’اخلاقی پستی نہیں غلط بیانی‘: عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ

پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا نوٹی فکیشن کیا جا چکا ہے، مجھے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات منظور ہوتے نظر نہیں آرہے۔

حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں جارحانہ رویہ رکھا، اور اسی جارحانہ رویہ سے ہی مقبولیت حاصل کی۔

pti

imran khan

rubaroo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div