Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

غزہ جنگ کے باوجود آئل مارکیٹ میں حیرت انگیز سعودی اقدام

مشرق وسطیٰ کے بحران سے توانائی بحران کے بارے میں ماہرین کے اندازے غلط نکلے
شائع 08 جنوری 2024 01:16pm

سعودی عرب نے خام تیل کے نرخ میں ایک فیصد سے زیادہ کمی کردی ہے۔ یہ حیرت انگیز فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سبب بنا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے طول پکڑنے پر ماہرین نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھاکر بحران پیدا کرسکتا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ غزہ کی لڑائی تیل کی عالمی منڈی پر بھی اثر انداز ہوگی اور توانائی کے بحران سے دوچار دنیا کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔

پیر کو لندن میں برینٹ آئل کے نرخ ایک فیصد یعنی 86 سینٹ کی کمی سے 77.9 ڈالر فی بیرل کے نرخ تک آگئے۔

دوسری طرف یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے نرخ 1.15 فیصد (85 سینٹ) کی کمی سے 72.96 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سعودی عرب نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی طرف سے رسد بڑھائے جانے اور غیر معمولی مسابقت کے باعث نرخ گرائے ہیں۔

سعودی عرب کے اقدام سے اس کے تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

Saudi Arabia

OPEC

WORLD CRUDE RATES

GAZA SITUATION

SUPPLY

BRENT

US WESTERN TEXAS INTERMEDIATE