Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

فلسطینیوں کی حمایت پر بھارت میں 6 طلبہ گرفتار

کیرالا میں فاروق کالج کے طلبہ نے امریکی برانڈ اسٹار بکس کے آئوٹ لیٹ کے باہر پوسٹر لگائے
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 11:13pm

بھارت کی ریاست میں فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹر لگانے پر 6 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس نے مشہور امریکی کافی برانڈ اسٹار بکس کے ایک آئوٹ لیٹ کے باہر فلسطنیوں کے حق میں پوسٹر لگانے پر تیزی سے کارروائی کی۔

یہ واقعہ ضلع کوزیکوڈے کا ہے۔ فاروق کالج کے طلبہ نے جو پوسٹر لگائے تھے ان پر یہ درج تھا کہ محتاط رہنے سے قتل عام تو جاری رہے گا۔

چار لڑکیوں اور دو لڑکوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ان طلبہ کا تعلق ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے اسٹوڈنٹ ونگ فریٹرنٹی موومنٹ سے ہے۔ پوسٹر لگانے کا واقعہ 4 جنوری کا ہے۔

arrest

Palestine

students

Kerala

FAROOQ COLLEGE

FREED ON BAIL

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div