Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اداکارہ ہانیہ عامر کا ’مسٹری مین‘ سامنے آگیا

گزشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی تھی
شائع 08 جنوری 2024 11:45pm

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ’مسٹری مین‘ کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی چند تصاویر اور سب کو حیران اور دنگ کرنے والی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک شخص بھی موجود ہے جس کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر جذباتی اور روتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کہ ان کا ’مسٹری مین‘ ان سے باتیں کررہا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیا جارہا تھا کہ ’یہ مسٹری مین‘ کون ہے۔

تاہم اب انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن کے چھوٹے بھائی حیدر مستحسن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جیسے کوئی فلک تو کھلی جائے، ہر سانس کیوں یہ ترسائے، پھول ساون تجھ سے شرمائیں‘۔

دوسری جانب حیدر مستحسن نے بھی ہانیہ عامر کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

مزید پڑھیے : ہانیہ عامر نے ساتھی چُن لیا؟ وائرل ویڈیو اور کیپشن نے طوفان اٹھا دیا

حیدر مستحسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تیری دھنک دل ہلا جائے، تھوڑے قدم لڑ کھڑا جائیں‘۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ عامر نے جو گزشتہ دنوں پوسٹ شیئر کی تھی ان میں اداکارہ کے ساتھ ’مسٹری مین‘ حیدر مستحسن ہی تھے اور یہ حیدر اور ہانیہ کے نئے گانے کی شوٹنگ کا منظر ہے۔

Hania Aamir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div