Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان، ایونٹ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا

افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹمیں آمنے سامنے ہوں گی
شائع 12 جنوری 2024 09:38pm

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 9 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردوہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

شائقین کا مقبول ترین یہ ایونٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔6 ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

34 میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، 2 ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9.9 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان میں شائقین 5 میچز دیکھ سکیں گے۔

پچھلے ایڈیشن کی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن بھی 2 مرحلوں میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

اس کے بعد کرکٹ ایکشن راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منتقل ہوجائے گا جہاں 28 فروری سے 18 مارچ تک 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہونے والا ہے جس میں چار شہروں میں ٹی 20 کرکٹ کی خوبصورتی نظر آئے گی۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل 9: پی سی بی براڈ کاسٹنگ رائٹس کی ریزرو پرائس حاصل کرنے میں ناکام

پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں تمام ٹیموں نے اپنے اپنے اہم ہتھیار چن لیے، ناموں کا اعلان ہوگیا

حکومت نے پی ایس ایل 9 میڈیا رائٹس کی بڈنگ کرنے کی اجازت دے دی

انہوں نے کہا کہ ان شہروں میں ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ملک بھر کے شائقین کے لیے اعلیٰ درجے کی کرکٹ پیش کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان شہروں میں میچوں کی میزبانی نہ صرف شائقین کے جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہے بلکہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بھی فروغ دیتی ہے۔

PSL

PCB

lahore

Pakistan Super League

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 9

psl schedule

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div