Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

یہ عام سے بیج دل اور ہڈیوں کی صحت کیلئےبہت خاص ہیں

روزانہ کی غذا میں ان بیجوں کا استعمال انسانی صحت کو ان گنت فوائد پہنچا سکتا ہے۔
شائع 13 جنوری 2024 12:18pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

غذائیت کے سبب چیا (Chia )سیڈز کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ انسانی جسم کو ان گِنت فوائد پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔

چیا سیڈز کو ’تخم شربتی‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ عمدہ ذائقہ بھی رکھتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق چیا سیڈز مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں حصہ ڈالتے ہیں۔

اپنی روزانہ کی غذا میں ان بیجوں کا استعمال انسانی صحت کو یہ فوائد پہنچا سکتا ہے۔

ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور

چونکہ چیا سیڈز تمام ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے انہیں غذائی تغذیہ کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے۔ ان میں فائبر، پروٹین، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، کیلشیم، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات

چیا سیڈز میں کورسیٹن، کلوروجینک ایسڈ اور کیفیک ایسڈ جیسے اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں جو جسم کو آکسیڈیٹو اسٹریس سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔

اینٹی سوزش خصوصیات

دائمی سوزش مختلف صحت کے مسائل جیسے دل کی بیماری اور گٹھیا سے منسلک ہوتے ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اینٹی سوزش خصوصیات رکھتے ہیں۔

دل کی صحت

چیا سیڈز میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز خاص طور پر ایلفا لینولینک ایسڈ دل کی صحت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق اے ایل اے کو دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہ بلڈ پریشر، سوزش کو کم کرنے اور کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت

چیا سیڈز میں موجود غذائی اجزاء جیسے کیلشیم، فاسفورس اور میگنیشیم ہڈیوں کی صحت کے لئے اہم ہیں۔ یہ غذائی اجزاء مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کو برقرار رکھنے اور آسٹیوپوروسس جیسے حالات کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

چیا سیڈز کو کیسے استعمال کریں؟

ان بیجوں کو سلاد، دودھ، اسموتھیزیا دہی میں شامل کرکے اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنا انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہے۔

صحت

Heart disease

lifestyle

Benefits

healthy lifestyle

health benefits

Diet

DAILY ROUTINE

Bones

Chia Seeds

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div