Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس: بجلی، گیس قیمتوں میں کمی کے نکات طے

نوازشریف کے معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس میں اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غور
شائع 15 جنوری 2024 10:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی معاشی ماہرین کے ساتھ اہم بیٹھک میں ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے منصبوں کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے۔

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور معاشی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی، جس میں قابل ذکر شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اور توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات بھی طے کیے گئے۔

اجلاس میں زراعت، صنعت اور آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار اور سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے پالیسی نکات بھی مرتب کرلیے گئے۔

اجلاس میں زراعی مقاصد کے لیے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہے۔

اجلاس میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لیے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کرلی گئیں جبکہ قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

مزید پڑھیں

نواز شریف سے عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، سیاسی تعاون بڑھانے اور مل کر چلنے پر اتفاق

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

نئے سال میں بھی مہنگائی کی لہر برقرار، رواں ہفتے کتنے فیصد اضافہ ہوا؟

معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیا گیا، شرح سود میں کمی، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لیے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کرلیے گئے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

pakistan economy

اسلام آباد

economic crisis

Inflation

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Economists

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div