Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

سلاٹ نہ ملنے کے باوجود بھارتی اداکارہ نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کیسے کی؟

حنا خان نے مداحوں کو روح پرور کہانی شیئر کردی
شائع 16 جنوری 2024 10:23am
تصویر: حنا خان/انسٹاگرام
تصویر: حنا خان/انسٹاگرام

بھارت کی مقبول ٹی وی اداکارہ حنا خان نے دوسری بار عُمرے کی سعادت حاصل کرلی، اداکارہ نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کے حوالے سے روح پرور کہانی بھی شیئر کی۔

حنا خان ان دِنوں سعودیہ عرب میں عُمرے کی ادائیگی کیلئے موجود ہیں جہاں سے وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے سفر کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

روضہ رسولﷺ کی زیارت کی متاثر کن کہانی شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے لکھا کہ ’میں مدینہ شریف واپس آنے کی خواہش مند تھی۔ لیکن اس بار کسی وجہ سے مجھے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کے لیے نوسک ایپ سے وقت نہیں مل سکا۔ 20 جنوری تک خواتین کے لئے کوئی سلاٹ دستیاب نہیں ہے۔ میں بہت اداس اور مایوس ہو گئی، حرم کے اندر جانے اور تھوڑی دیر کے لیے نماز پڑھنے کا فیصلہ کیا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’نماز ختم کر کے میں ہوٹل واپس جانے کے لیے روانہ ہو رہی تھی لیکن کوئی مجھ سے کہتا رہا کہ جہاں تک پہنچ سکتے ہو وہاں تک جاؤ۔ میں نے چلنا شروع کر دیا اورمجھے لگتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پرخلوص دعاؤں کو دیکھا اور اسے ممکن بنایا کیونکہ میں سیدھے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانہ ہوئی۔ انہوں نے خواتین کے لیے 5 منٹ کے لئے دروازہ کھول دیا۔ میں رونے لگی، آنسو شاید شکر گزاری اور تسلی کے تھے کہ اس نے مجھے دیکھا اور میری عقیدت کو دیکھا۔ یہ سفر ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا‘۔

حنا خان ایک مشہور بھارتی ٹی وی اداکارہ ہیں جو مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں اکشرا کے کردار کی وجہ سے پاکستان میں بھی مشہور ہیں۔

تاہم اس کے بعد میں وہ بگ باس میں نظر آئیں، مداحوں نے شو میں ان کی موجودگی کو پسند کیا۔

حنا خان کے انسٹاگرام پر 19 ملین فالوورز ہیں۔

Instagram

Viral Video

Makkah

umrah

Indian Actress

lifestyle

Hina khan

Viral Pictures

Madina

Journey