Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

حکومت نے پی سی بی کو ٹی10 لیگ کے انعقاد سے روک دیا

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے احکامات، کراچی میں شیڈول پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ملتوی
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2024 11:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی 10 لیگ کے انعقاد سے روک دیا۔

حکومت پی سی بی کو ٹی 10 لیگ کرانے سے روکتے ہوئے منیجمنٹ کمیٹی کو صرف روز مرہ امور سر انجام دینے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے ٹی 10 لیگ کرانے سمیت مختلف پراجیکٹس شروع کروانے کیلٸے وفاقی حکومت سے اجازت مانگی تھی اور اس حوالے سے وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔

تاہم حکومت نے پی سی بی کو ناصرف ٹی10 لیگ کرانے سے روک دیا بلکہ بنا اجازت پی سی بی کوٸی ایم او یو کرنے سے بھی روک دیاہے۔

کومت کی ان ہدایات کے بعد مڈل سیکس کیخلاف نماٸشی کرکٹ میچ بھی نہیں ہوں گےجو رواں ماہ راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو کراچی میں گورننگ بورڈ اجلاس بلانے سے روک دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے منگل کے روز کراچی میں اجلاس بلایا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ کے انتخابات کیلئے گورننگ بورڈ تشکیل دینے سے روک دیا۔

وزارت کی جانب سے احکامات موصول ہونے کے بعد کراچی میں شیڈول پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

کراچی میں شیڈول اجلاس کے ایجنڈے میں گورننگ بورڈ کی تشکیل بھی شامل تھی۔ حکومتی احکامات کے بعد ٹی ٹین لیگ اور دیگر ایونٹس بھی رُک گئے ہیں۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمشنر شاہ خاور بورڈ آف گورنرز تشکیل دیں گے۔

cricket

PCB

t10 league

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div