Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2024 07:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے، پاکستان کے دفاع کو مضبو ط اور یقینی بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پی او ایف کی پیدواری صلاحیتوں، پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں ادارے کے کردار اورتعاون سمیت برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پی او ایف پروڈکٹس کی وسیع رینج کا مشاہدہ کیا جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود شامل ہیں۔

آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بناکر ملک کی سلامتی اور معیشت میں بہترین کردار پر پی ایف افسران اور عملے کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے پی او ایف کے افسروں اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی او ایف جیسی مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کے دفاع کو مضبو ط اور یقینی بنایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹریز آمد پر چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

rawalpindi

ISPR

Army Chief

COAS

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

General Syed Asim Munir

Pakistan Ordnance Factories (POF

Wah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div