Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے کی تیاریاں مکمل کرلیں

ورلڈ کپ کے انعقاد سے امریکا میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا
شائع 16 جنوری 2024 10:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امریکا پہلی بار ”ٹی 20 ورلڈ کپ“ کا میزبان بن رہا ہے۔ نیویارک کاؤنٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے میگا ایونٹ اور بالخصوص پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ناسو نیویارک کاؤنٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چوہدری اکرم نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے اس میگا ایونٹ کیلئے تیاریاں جلد مکمل کر لی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں اس میگا ایونٹ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلی شخصیات کو میچز دیکھنے کیلئے دعوت دی جائے گی۔

نیویارک میں 35 ہزار کرکٹ شائقین کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر جاری ہے، ورلڈ کپ کے دوران شائقین کرکٹ کیلئے فوڈ کورٹ اور میوزک کنسرٹ بھی کرائے جائیں گے۔

ورلڈ کپ کے انعقاد سے امریکا میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول تیار، پاک بھارت مقابلے کی تاریخ سامنے آگئی

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کون سی ٹیم جیتے گی؟ بڑی پیشگوئی کردی گئی

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟ آئی سی سی نے 3 وینیوز فائنل کرلیے

USA

T20 World Cup

India vs Pakistan

ICC T20 World Cup

Pakistan vs India

t20 world cup 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div