Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

’ہینگ لگے نہ پھٹکری۔۔۔‘ ، ملازمین کو استعفے پر مجبور کرنے کیلئے کمپنی انوکھا طریقہ

کمپنی کے ملازم نے چالاکی بھانپ لی
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2024 06:13pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

چین کی ایک کمپنی نے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کیلئے ایک انوکھا راستہ نکال لیا۔

چین میں ایک اشتہاری ایجنسی اپنے ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کرنا چاہتی تھی۔ اس مقصد کیلئے کمپنی نے اپنا دفتر دور دراز پہاڑی علاقے میں منتقل کردیا۔

چینی میڈیا ذرائع کے مطابق چین کے صوبہ شانزی کے شہر ژیان میں واقع چینی ایڈورٹائزنگ کمپنی کے ملازمین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوکری چھوڑنے پر مجبور کرنے اور معاوضہ ادا نہ کرنے کیلئے کمپنی نے یہ کام کیا۔

سوشل میڈیا پر ملازمین کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کے لیے کمپنی کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کمپنی کے ہی ایک ملازم چانگ کی طرف سے اس جانب توجہ مبذول کروائی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جس ادارے میں ملازم ہیں، اب نئے حالات کے سبب وہاں کام کرنے سے قاصر ہیں۔

چانگ نے واضح کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ملازمت کیلئے انہیں کنلنگ پہاڑی سلسلے میں بنے نئے دفتر آنا پڑے گا۔ گھر سے اس نئے دفتر تک آنے کیلئے ملازمین کو یک طرفہ راستے میں دو گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

اس نے مزید بتایا کہ جو ملازمین گاڑی کی سہولت سے محروم ہیں ان کے لیے دفتر آنا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا۔

china

Office

Workers

Jobs

lifestyle

Company

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div