Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگی، حکام اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2024 10:11pm

پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے سلسلے میں 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی، پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے قرضے کی قسط کی منظوری دی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں :

یو اے ای نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض مؤخر کردیا

کمرشل بینکوں سمیت مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 14 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی، آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

International Monetary Fund

IMF PAKISTAN

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

imf loan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div