Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

سردیوں میں چھتری تلے بشریٰ بی بی کی عدالت آمد، سوالات اٹھنے لگے

بشریٰ بی بی کو چھاؤں میں چھتری تلے گھومتے دیکھ کر لوگوں نے سوالات اٹھا دیے
شائع 20 جنوری 2024 09:50am

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روک دیا۔

لیکن اس سماعت کیلئے پیشی پر جس انداز میں بشریٰ بی بی پیش ہوئیں اس پر لوگوں نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔

سوشل میڈیا پر بشریٰ بی بی کی عدالت آمد کے مناظر پر مبنی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں انہیں ایک چھتری تلے چلتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ایک شخص نے تھامی ہوئی ہے اور ان کے گرد سکیورٹی گارڈز بھی موجود ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بنا دھوپ کے چھتری تلے گھومنے پر کئی سوالات داغ دیے، جبکہ کچھ نے قیاس آرائیاں بھی کیں۔

اڈیالہ جیل میں نکاح کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث کسی کارروائی کے بغیر ملتوی

ایک صارف نے سوال کیا کہ آج اسلام آباد میں بارش ہو رہی تھی؟

جبکہ کچھ نے چھتری تھامنے کو ’غلامی‘ اور اس کا ’نیکسٹ لیول‘ قرار دیا۔

ایک صارف نے تو اس کالی چھتری کو جادو ٹونے سے ہی جوڑ دیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکاح کیس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

Islamabad High Court

bushra bibi

Nikah Case

Superstitions

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div