Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

چین کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

دونوں ممالک میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، ذرائع
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2024 06:58pm
فوٹو ــ اے پی پی
فوٹو ــ اے پی پی

چین کا اعلی سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، سی پیک پر کل پاک چین ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوگا۔چینی نائب وزیرخارجہ کی پاکستانی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن وی ڈانگ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پرمشاورت ہو گی۔

یاد رہے کہ پاک ایران کشیدگی پر چین نے تحمل کے مظاہرے کا مشورہ دیا تھا۔

ایران نے پہلے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد پاکستان نے بھی ایران کی حدود میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا۔

چین نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لئے ثالثی کی پیش کش بھی کی تھی اور ساتھ ہی تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div