Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

ژوب: سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

مارے گئے دہشتگرد فورسز کےخلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
شائع 22 جنوری 2024 02:21pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن ژوب کے علاقے سمبازا سیکٹر میں کیا گیا، مارے گئے دہشتگرد فورسز کےخلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ایران میں کی گئی پاکستانی اسٹرائیک میں مارے گئے دہشتگردوں کی ہوشرُبا تفصیلات منظر عام پر

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ISPR

Zhob Operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div