Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

ہمیں بلاول کے جلسوں پر نہیں جو وہ زبان استعمال کررہے ہیں اس پر اعتراض ہے، عظمیٰ بخاری

حقیقت ہے ن لیگ کو جب بھی حکومت ملی ان کو لاڑکانہ اور سندھ یاد نہیں آیا، ناز بلوچ
شائع 22 جنوری 2024 09:28pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور میں بلاول بھٹو نے اچھا جلسہ کیا ہمیں ان جلسوں پر نہیں جو وہ زبان استعمال کررہے ہیں اس پراعتراض ہے، وہ پی ٹی آئی والا لہجہ اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم کارکردگی کی اوراچھے مستقبل کی بنیاد پرووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ نفرت کی سیاست ملک ترقی نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی نے نفرت اور انتقام کی سیاست کا مقابلہ کیا، پیپلزپارٹی نے باتیں اور خواب نہیں دکھائے، یہ ایک حقیقت ہے ن لیگ کو جب بھی حکومت ملی ان کو لاڑکانہ اورسندھ یاد نہیں آیا۔

عظمیٰ بخاری

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ نوازشریف ن لیگ کی الیکشن مہم کو لیڈ کررہے ہیں، شہبازشریف، حمز شہباز اور شہبازشریف الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں سے ن لیگ کو نقصان ہوا ہے، ن لیگ نے صرف پنجاب کو فوکس نہیں کیا، سندھ میں جی ڈی اے سے مل کر الیکشن لڑرہے ہیں، پنجاب میں جو اکثریت حاصل کرتا ہے وفاق میں حکومت بناتا ہے۔

بلاول بھٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول نے کل لاہور میں بہت اچھا جلسہ کیا، بلاول جو جلسوں میں زبان استعمال کررہے ہیں اس پر اعتراض ہے، بلاول 4 باریوں کی بات کرتے ہیں یہ 4 باریاں تو پیپلز پارٹی بھی لے چکی ہے، بلاول خود کہتے ہیں گالی کی بات نہیں کرنا، بلاول پی ٹی آئی والا لہجہ اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کارکردگی کی اور اچھے مستقبل کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں، ن لیگ کا حقائق پر مبنی منشور ہے، ن لیگ کا منشور 27 جنوری کو آجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا پنجاب میں مخلوط حکومت بنے، اتحادی حکومت میں بلاول خود شہبازشریف کو پیرمانتے تھے۔

ناز بلوچ

پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قیادت کی بات بلاول بھٹو نے اٹھائی ہے، نفرت کی سیاست ملک ترقی نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی نے نفرت اور انتقام کی سیاست کا مقابلہ کیا۔

نازبلوچ نے کہا کہ مریم کی گرفتاری پر ایوان میں آواز بلند کی، شہید بینظیر نے صبر کے ساتھ سیاست کی، بی بی شہید کہتی تھی نفرت کی سیاست نہیں کرنا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے نوجوان قیادت کو موقع ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کو اچھے ووٹ ملیں گے، پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی، پیپلزپارٹی اپنے منشور پرووٹ مانگ رہی ہے۔

ناز بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے باتیں اور خواب نہیں دکھائے، این آئی سی وی ڈی جیسے صحت کے ادارے دیگر صوبوں میں نہیں، ن لیگ کو جب بھی حکومت ملی ان کو لاڑکانہ اورسندھ یاد نہیں آیا، پیپلزپارٹی پورے ملک میں مہم چلا رہی ہے۔

ماجد نظامی

اس موقع پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار ماجد نظامی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں مقابلہ ہے، پیپلزپارٹی کو میرے خیال میں بڑا بریک تھرو نہیں ملے گا، بلاول کی پنجاب میں انتخابی مہم پارٹی کو منظم کرے گی۔ ۔۔۔

PMLN

Bilawal Bhutto

Nawaz Sharif

AAJ NEWS

اسلام آباد

PPP

uzma bukhari

Asma Shirazi

faisla app ka

naz baloch

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 22 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div