Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عمران خان کے جیل میں ہونے پر چیف جسٹس سے اپیل کریں گے، علیمہ خان

چیف جسٹس سے اپیل ہے جج دلاور کی تحقیقات ہونی چاہئیں، انھوں نے عمران کیخلاف ناجائز فیصلہ دیا، بہن
شائع 23 جنوری 2024 06:08pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی زبردست طریقے سے پروسیڈنگ کنڈکٹ کرتے ہیں ان سے اپیل کریں گے کہ بانی پی ٹی آئی ابھی تک جیل میں کیوں ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل ہے جج دلاور نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناجائز فیصلہ کیا، جج دلاور کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

عمران خان کی بہن نے الزام عائد کیا کہ جسٹس دلاور دوبارہ جج ہوں گے اور ناجائز فیصلے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم وکلاء کو درخواست کریں گے کہ 9 مئی کے حوالے سے پیٹیشن دی جائے، نو مئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ہزاروں بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں ہیں ان فوٹیجز کے بغیر تحقیقات نہیں ہوسکتی، ہم پیٹیشن میں موقف اپنائیں گے کہ وہ تمام فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ فوٹیجز میں نظر آنے والوں پر کیسز چلائیں، ہزاروں بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں، ہمیں بھی دہشت گرد کہا جارہا ہے، ہم پر بھی چار مقدمات ہیں جس میں کہا گیا ہم نے کور کمانڈر ہاوس، ن لیگ کے دفاتر جلائے، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے پتا چلے گا کہ کس نے یہ جرم کیا ہے۔

pti

Aleema Khan

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Chief Justice Qazi Faez Isa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div