Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

کوئٹہ میں 2 ہفتوں تک عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

انتخابی جلسوں سمیت کسی بھی اجتماع کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے این او سی لینا لازمی ہوگا، صوبائی وزیر
شائع 26 جنوری 2024 06:20pm
Balochistan minister explain why public gatherings were banned in Quetta | Aaj News

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں تک کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابی جلسوں سمیت کسی بھی اجتماع کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :

نگراں وفاقی کابینہ نے انتخابات کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

الیکشن 2024: ڈی آراوز، آراوز کو مجسٹریٹ کےاختیارت تفویض

عام انتخابات 2024 کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں

جان اچکزئی نے مزید کہا کہ امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور حکومت اپنی یہ ذمے داری ضرور پوری کرے گی۔

quetta

Balochistan Police

Balochistan law and order situation

Jan Achakzai

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div