Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار، تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
شائع 26 جنوری 2024 10:50pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے، عبوری ضمانتوں کے دوران انہیں ایک کیس میں سزا ہوئی، عمران خان گرفتاری کی وجہ سے ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو سکے، عدم پیشی کی وجوہات ٹرائل کورٹ کے علم میں لائی گئیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عمران خان کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ ویڈیو لنک کے ذریعے 6 فروری تک درخواست ضمانتوں پر فیصلہ کرے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا اڈیالہ جیل راولپنڈی کا 6 گھنٹے کا تفصیلی دورہ

دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا 6 گھنٹے کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی اور جیل ٹرائل کے لیے عدالت کے انتظامات کو چیک کیا۔

آئی جی جیل نے قیدیوں کے لیے کیے گئے فلاحی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جبکہ انہوں نے اڈیالہ جیل میں بند سیاسی لیڈروں سے بھی ملاقات کی۔

میاں فاروق نذیر نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیرک کا بھی معائنہ کیا جبکہ پرویز الٰہی، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو فراہم سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

تمام سیاسی لیڈروں نے جیل قانون کے مطابق فراہم کردہ سہولیات اور جیل افسران اور ملازمین کے رویے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ کسی سیاسی لیڈر نے جیل افسران اور ملازمین کے رویے پر کوئی شکائت نہیں کی۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قیدیوں، حوالاتیوں، نو عمر بچوں اور خواتین وارڈ کا معائنہ کیا۔

آئی جی جیل نے قیدیوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے لیے احکامات جاری کیے، قیدیوں کی درخواست پر ٹیلی فون کال کی سہولت ہفتے میں 2 دفعہ کردی گئی۔

مزید پڑھیں

سائفر کیس: وکلاء صفائی کا گواہان پر جرح کا حق ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور

9 مئی مقدمات: عمران خان نے پولیس ٹیم کو متعدد سوالات کے جواب دے دیے

خیبر پختونخوا کے قیدیوں کی درخواست پر روزانہ 2 گھنٹے پشتو چینل آپریٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

اس کے علاوہ جیل کے اندر قیدیوں کی سہولت کے لیے اسمارٹ یوٹیلٹی اسٹور کھولنے کی ہدایت کی گئی، اسمارٹ اسٹور پر چائے، قہوہ، کولڈ ڈرنک، بیکری اور روزمرہ استعمال کی اشیاء میسر ہوں گی۔

imran khan

Bail

Lahore High Court

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div