Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ہم اقتدار میں آنے کے لیے اِدھر اُدھر نہیں دیکھتے، تاج حیدر

ہم ایک نظریاتی جماعت ہیں استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں، تاج حیدر
شائع 30 جنوری 2024 11:57am

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آنے کے لیے اِدھر اُدھر نہیں دیکھتے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاج حیدر نے کہا کہ اس وقت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بی بی عوام کے درمیان موجود ہیں۔

تاج حیدر نے کہا کہ ہم ایک نظریاتی جماعت ہیں استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم ایسے پروگرام لائیں گے جس میں مڈل مین کوئی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں پارٹی رہنماؤں نے منشور پیش کیا ہے، آج کراچی میں پارٹی منشور پیش کر رہے ہیں، اپنے منشور کو لے کر لوگوں میں جارہے ہیں۔

تاج حیدر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ماحولیاتی خطرات بہت زیادہ ہیں، سیلاب متاثرین کے 3 لاکھ 20 ہزار مکانات بن چکے ہیں، 30 لاکھ گھر بھی بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ میں سولر کے ذریعے 100 یونٹ بجلی مفت دے رہے ہیں، ہم نے انڈسٹریل زونز میں سولر پارک قائم کرنے کی تجاویز سینٹ میں دی تھیں۔

تاج حیدر نے کہا کہ سیلاب سے تیس ہزار اسکول تباہ ہوئے جن کی مرمت کا کام جاری ہے، بچوں کو اسکول میں ایک وقت کا کھانا دینا ہے، اعلیٰ تعلیم کے لئے پچیس ارب صوبائی ایچ ای سی میں رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پچھلے سال پچاسی ہزار مریض اسپتالوں میں آئے، گمبٹ میں لیور ٹرانسپلانٹ مفت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کا ادارہ بن چکا ہے، اس کا رخ بھی عوام کی طرف موڑنا ہے، ہر شخص کے سماجی سیاسی اور آئنی حقوق کو منشور میں رکھا ہے۔

تاج حیدر نے کہا کہ دوسری جماعتوں نے چلتے ہوئے کارخانے بیچے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ادارے سندھ میں بہتر چل رہے ہیں۔

Pakistan People's Party (PPP)

taj haider

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 30 2024