Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ایلون مسک کی کمپنی نے انسانی دماغ میں پہلی وائرلیس ’برین چِپ‘ لگادی

انسان صرف سوچ کر فون، کمپیوٹریا کسی اور ڈیوائس کو کنٹرول کر سکے گا۔
شائع 30 جنوری 2024 12:08pm
تصویر: بی بی سی
تصویر: بی بی سی

اسپیس ایکس کے بانی اور سماجی راطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی ’نیورا لنک‘ نے انسانی دماغ میں اپنی پہلی چپ لگانے کا تجربہ کرلیا۔

ایلون مسک نے ایکس پوسٹ پر پہلے اس حوالے سے بتایا کہ ان کی نیورالنک کمپنی نے پہلی بارانسانی دماغ میں وائرلیس برین چپ نصب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اُنکے ابتدائی صارف وہ ہوں گے جو اعضاء کا استعمال کھو چکے ہیں۔ یہ چپ دماغ میں نصب کیے جانے کے بعد انسان صرف سوچ کر فون، کمپیوٹریا کسی اور ڈیوائس کو کنٹرول کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی نتائج میں امید افزا نیوران اسپائکس یا اعصابی تحریکوں کا پتہ چلاہے کہ مریض صحتیاب ہورہاہے۔ انسانی دماغوں کو کمپیوٹر سے جوڑنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پیچیدہ اعصابی حالات کا شکار افراد کی مدد کرنا چاہتی ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی کو امریکا میں قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانہ

نیورا لنک کی اس چپ سے متعلق مسک نے پہلی بارستمبر 2023 میں اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمہنی پہلی بار آزمائشی طور پرانسانی دماغ میں چِپ نصب کرنے کیلئے تیارہے۔

اس طرح کے آلات متعدد کمپنیاں پہلے ہی لگا چکی ہیں تاہم مسک کی کمپنی کو مئی 2023 میں ایف ڈی اے کی طرف سے چپ کی جانچ کی اجازت دی گئی تھی۔

نیورا لنک نے اعلان کیا تھا کہ اسے وائرلیس برین کمپیوٹر انٹر فیس (بی سی آئی) کے انسانی ٹرائل کیلئے لوگ درکار ہیں ، چِپ جائزہ لے گی کہ کیا فالج زدہ افراد اپنی سوچ کے ذریعے بیرونی ڈیوائسز کنٹرول کر سکتے ہیں یا نہیں۔

Elon Musk

first brain chip

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div