Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

مچھ حملے کی تفصیلات جاری، 9 دہشت گرد ہلاک، اہلکاروں سمیت 6 شہید

سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 11:10pm

بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور میں دہشت گرد حملے کی تفصیلات پاک فوج نے جاری کر دی ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئےاور 2 بے گناہ شہری بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ نے خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ 29 اور 30 جنوری کی رات بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ کیا، جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مؤثر جواب دیتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا جو آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں، آپریشن کے دوران اب تک 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 اہلکار دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ 2 معصوم شہریوں نے بھی شہادت کو گلے لگا لیا۔

ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا تھا۔

دہشتگردوں کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کیے گئے لیکن دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہو گئے تھے۔ اور اس دوران مچھ پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوا تھا۔

مزید پڑھیں

مچھ میں کالعدم بی ایل اے کے 3 منظم حملے ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک

مچھ حملہ: ’لاپتہ افراد کی تازہ فہرست‘

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک

rawalpindi

ISPR

بلوچستان

security forces

security forces operation

Terrorists killed

Mach Attack

Kolpur Complexes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div