Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

دنیا کے سرد ترین شہر کی زندگی کیسی ہے؟

سرد ترین خطے کے مکین منفی 50 تا منفی 60 سینٹی گریڈ کے ساتھ زندگی گزارتے آئے ہیں
شائع 01 فروری 2024 09:40am

روس کا شمار انتہائی سرد ممالک میں ہوتا ہے اور روس میں واقع سائبیریا سرد ترین مقامات یا علاقوں میں سے ہے۔

سائبیریا ہی میں واقع یاکـُسک دنیا کا سرد ترین شہر ہے۔ ساڑھے تین لاکھ کی آبادی والے اس شہر کے مکین موسمِ سرما کے عروج کے زمانے میں منفی 50 سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت جھیلتے ہیں۔

یاکُسک کے مکینوں نے 2010 میں منفی 60 سینٹی گریڈ کا بھی مردانہ وار سامنا کیا تھا۔

دنیا کے سرد ترین شہر میں رہنا بچوں کا کھیل نہیں۔ یہاں سال بھر اچھی خاصی سردی رہتی ہے۔ یہ شہر ساؤتھ آرکٹک سرکل سے محض ساڑھے چار سو میل کے فاصلے پر ہونے کے باعث انتہائی سرد ہے۔

یہاں کے مکین موسم کی سختی کا سامنا کرنے کے لیے خصوصی انتظام و اہتمام کرتے ہیں۔

کھانے پینے کی اشیا کے خراب ہونے کا دردِ سرتو یہاں پایا ہی نہیں جاتا۔ ہاں، کچھ پکانا ہو تو خاصی تیاری کرنا پڑتی ہے۔

Siberia

THE COLDEST REGION

SOUTH ARCTIC CIRCLE