Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بارشوں کا سلسلہ 4 فروری تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 03 فروری 2024 11:04am
تصویر: آئی این پی/ فائل
تصویر: آئی این پی/ فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ 4 فروری تک جاری رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سمت سے سردہواؤں کا راج ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اس کے علاوہ کراچی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کاتناسب 54 فیصد ہے۔

ایئرکولیٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضا کا معیار بدستور خراب ہے، شہر میں ہوا کا معیار غیرصحت بخش ہے،ہوامیں آلودہ زرات کی مقدار172ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

آئی کیوائر کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھےنمبرپرموجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی تھی۔

آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی تھی۔

Cold Weather

karachi

Rain

Karachi Rain

weather

rainy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div