Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

کراچی : شہر میں ٹریفک جام، اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور

ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بیشتر نفری الیکشن ڈیوٹی پر ہے، پولیس
شائع 07 فروری 2024 09:22pm

کراچی میں ایم اے جناح روڑ سمیت مختلف شاہراؤں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے بیشتر نفری الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہے۔

ٹریفک جام کے باعث مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے سے عوام کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بیشترنفری الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہے، ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

karachi

Traffic Police

Traffic Jam