Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سیاسی صورتحال میں اہم پیشرفت: پی ٹی آئی آزاد امیدواروں کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا امکان

دونوں جماعتوں کی جانب سے مزید مشاورت کے لیے 3،3 رکنی کمیٹی تشکیل
شائع 13 فروری 2024 01:26pm

موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جماعت اسلامی سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور جماعت اسلامی کے امیر کے رابطے کے بعد کمیٹی تشکیل دے دی گئی، دونوں جماعتوں کی جانب سے مزید مشاورت کے لیے 3،3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کمیٹی میں بیرسٹر گوہر علی خان، اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور شامل ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ، پروفیسرابراہیم اورعنائت اللہ خان کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

ذائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنما معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے مشاورت کریں گے، حتمی معاملات طے کرنے کے بعد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں اتحاد ہوگا۔

مزید پڑھیں

پی کے 21 باجوڑ: جماعت اسلامی کے اعتراض کے بعد دوبارہ گنتی روک دی گئی

انتخابی نتائج چیلنج: اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ میں مزید درخواستیں دائر

پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں نے نتائج چینلج کر دیے، نواز شریف بھی عدالت پہنچ گئے

pti

lahore

Jamat e Islami

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

PTI Independent Candidates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div