Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پی کے 73 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ

پشاور ہائیکورٹ نے علی زمان کا نتائج کیخلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا
شائع 14 فروری 2024 08:37am

پشاور ہائیکورٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 73 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار علی زمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 73 کے امیدوار علی زمان کا نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں لکھا گیا کہ عدالت کے حکم پر آر او پی کے 73 پیش ہوئے لیکن علی زمان اور ان کے ساتھیوں نے آر او کو گھیر کر ان سے پلین پیپر پر کمرہ عدالت میں دستخط لینے کی کوشش کی اور آر او کو گالیاں دے کر ہراساں کیا، اس لیےعلی زمان کا یہ رویہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف آر او نے بھی تحریری طور پر شکایت عدالت کے نوٹس میں لائی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا کہ درخواست گزار کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں، کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل 15 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ: انتخابی نتائج کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

خیبر پختونخوا

KPK Assembly

Peshawar High Court

Contempt of Court

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

PK 73

election 2024 results

PTI Independent Candidates

ali zaman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div