Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

شہباز شریف ظالم آدمی ہے اپنے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا، پرویز الہٰی

یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں، چوہدری پرویز الہٰی
شائع 15 فروری 2024 04:00pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ یہ لاڈلے ہیں، شہبازشریف ظالم آدمی ہے، اس نے اپنے بھائی نواز شریف کو بھی معاف نہیں کیا۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ آئے تھے لاڈلہ بننے۔ شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نےبھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔

پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہو گی۔ بات چیت میں کوئی ہرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔ یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں۔ ان کو اب عمران خان کی صلاحیت کا پتا چلا ہے۔ پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا۔

اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

pti

ATC

اسلام آباد

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div