Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

این اے 11 شانگلہ سے انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست خارج

این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ روکنے کی درخواست بھی مسترد
شائع 16 فروری 2024 07:17pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے منتخب ایم این اے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے 11 شانگلہ سے انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست خارج کردی۔

عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سید فرین کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ روکنے کی درخواست بھی خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار داور خان کنڈی کی درخواست خارج کی۔

الیکشن کمیشن نے ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشن پر کل دوبارہ پولنگ کا حکم دے رکھا ہے۔

یاد رہے کہ زیادہ تر جماعتوں نے عام انتخابات کو متنازع قرار دیتے ہوئے دھاندلی زدہ قرار دیا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 11 سوات اور این اے 43 ٹانک سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن نے نتائج کا اجرا روکنا شروع کردیا، دوبارہ پولنگ ہوگی

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

repolling

na 43 tank

amir muqam

na 11 shangla

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div