Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بایو ٹیک سیکٹر، چین اور مغرب کی لڑائی میں جنوبی کوریا کے مزے

اپنی برتری برقرار رکھنے کیلئے امریکا اور یورپ نے چین کی راہ میں دیواریں کھڑی کر رکھی ہیں،
شائع 17 فروری 2024 03:06pm

بایو ٹیکنالوجیز کے شعبے میں مغربی دنیا کو اپنی برتری ڈولتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے جنوبی کوریا کو زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔

امریکا اور یورپ نے چینی اداروں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے اسکروٹنی کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ اس کے نتیجے میں چینی ادارے WuXi کا مارکیٹ شیئر اضافے کی راہ پر گامزن نہیں ہو پارہا۔

سوئٹزر لینڈ اس وقت بایو ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اپنی مہارت سے غیر معمولی فوائد حاصل کر رہا ہے۔

چین کے بایو ٹیک اداروں کو آگے بڑھنے سے روکنے کی امریکا اور یورپ کی کوششوں کے نتیجے میں جنوبی کوریا کو غیر معمولی ایڈوانٹیج مل رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے بایو ٹیک ادارے مغربی دنیا میں نئے کنٹریکٹ بہت تیزی سے حاصل کر رہے ہیں۔

اس وقت بایو ٹیک سیکٹر میں سوئٹزر لینڈ کا حصہ 20.7، امریکا کا حصہ 12.2، چین کا حصہ 10.2، جنوبی کوریا کا حصہ 9.3 اور جاپان کا حصہ 9 فیصد ہے۔

South Korea

BIOTECH SECTOR

WEST AGAINST CHINA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div