Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

مشہور بھارتی ٹی وی اداکار ریتو سنگھ چل بسے

اداکار مشہور ڈراموں ”آہٹ ”، ”عدالت“ ، ”دیا اور باتی“،“ کہانی گھر گھر کی“ میں کام کر چکے ہیں
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 02:21pm

** بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکاد ریتو راج سنگھ چل بسے ۔**

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو گذشتہ شب ہارٹ اٹیک ہوا تھا انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے، وہ پیر اور منگل کی درمیانی شب چل بسے ۔

ویتو راج کو کچھ عرصہ قبل خرابی صحت کی بنا پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، طبیعت سنبھلنے پر انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ روز انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ اسپتال لے جاتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے کے باعث راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

نیتو راج سنگھ 1993 میں ممبئی آئے تھے اور انہوں نے اداکاری کو بحیثیت کیرئیر چنا تھا۔ نیتو راج سنگھ نے ڈھیروں ٹی وی ڈراموں، کئی فلموں میں کام کیا اور متعدد ہٹ ڈرامے انڈسٹری کو دیے۔

ان کے مشہور ڈراموں میں ”آہٹ ”، ”عدالت“ ، ”دیا اور باتی“،“ کہانی گھر گھر کی“ اور “یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے “شامل ہیں۔

ڈراموں کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا ۔ ان کی آخری فلم ”یاریاں“ تھی۔

ریتو راج سنگھ کی موت کی خبر سن کر ممبئی فلم انڈسٹری میں سوگ چھا گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں نے نم آنکھوں سے مختلف پیغامات کے ذریعے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Indian Actor

Indian Media

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div