Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

رمضان سے قبل سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کر دیا

یہ قدم سعودی عرب کے وژن 2030 کا حصہ ہے
شائع 20 فروری 2024 03:14pm

سعودی عرب نے یورپی یونین، امریکی اور برطانوی عمرہ زائرین کے لیے پیشگی ویزہ کی سہولت متعارف کرا دی، سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق ان ممالک کے افراد کے فرسٹ ڈگری رشتے دار بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

سعودی عرب نے رمضان المبارک سے قبل عمرہ زائرین کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیا ہے، جس سے یورپی یونین، برطانیہ اور امریکہ میں موجود مسلمان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جبکہ اس قدم سے سیاح بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے ان ممالک کے افراد کو ایڈوانس میں ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے یہ قدم اعلیٰ قسم کی سروس پہنچانے اور زائرین کے لیے ثقافتی اور مذہبی تجربات کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے یہ قدم سعودی عرب کے 2030 کا بھی حصہ ہے، جس میں سعودی عرب میں مختلف آسائشیں عوام اور زائرین تک پہنچائی جائیں گی۔

Saudi Arabia

European Union

England

Makkah

America

USA

umrah

HAJJ AND UMRAH

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div