Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

بیٹے کی پیدائش 15 فروری کو ہوئی ہے
شائع 21 فروری 2024 01:07am

معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کی پیدائش 15 فروری کو ہوئی جس کا نام جوڑے نے (Akaay) رکھا ہے۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ جوڑے نے مشترکہ بیان میں لکھا کہ ’ہم آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں بیٹے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی۔‘

جوڑے نے لکھا کہ ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ کی نیک خواہشات کے منتظر ہیں۔ درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سال 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ ان کے ہاں پہلے بیٹی کی پیدائش 11 جنوری 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام وامیکا ہے۔

virat kohli

Anushka Sharma

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div