Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی، فواد چوہدری

عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی
شائع 22 فروری 2024 11:48am

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی۔

راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت بنانے جا رہی ہے؟ جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی، جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کو شامل نہیں کرتے۔

فواد چوہدری کو سخت سیکیورٹی میں ضلع کہچری پہنچا دیا گیا

دوسری جانب فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں ضلع کہچری پہنچا دیا گیا۔

فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن کے اسپیشل جج علی نواز بکھر کی عدالت پیش کیا گیا جبکہ فواد چوہدری بیٹی کو گود میں لے کر اینٹی کرپشن عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔

فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں

فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار

واضح رہے کہ فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے۔

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Kahcheri District

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div