Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

225 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس 178 رنز بنا سکی
شائع 23 فروری 2024 04:29pm

پاک بھارت بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی جبکہ 225 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس 178 رنز بنا سکی۔

آٸی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبٸی میں جاری سیریز کے دوسرے میچ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 224 رنز بناے۔

بھارت کی طرف سے سنیل رمیش 86، وینکیٹیشورا راو 56رنز بنا کر آوٹ ہوے جبکہ محمد سلمان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

جواب میں گرین شرٹس بھارت کی جانب سے دیے گئے 225 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر178رنز بنا سکی۔

پاکستان کی طرف سے محمد سلمان 58، بدر منیر 30 ، نثار علی 25رنز بنا سکے۔ جبکہ بھارت کے سنیل رمیش86رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

میچ کے مہان خصوصی دبٸی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل حسین محمد تھے جنہوں نے پاک بھارت ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے اوربہترین سپورثس مین اسپرٹ دکھانے پر مبارکباد دیتے ہوے پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواٸی ۔

حسین محمد نے کہا کہ بلاٸنڈ کرکٹ کو پہلی بار دیکھ کر خوشی ہوٸی، دونوں ٹیمیں میچ میں اچھا کھیلی امید ہے تیسرا اور فیصلہ کن ٹاکرا بھی سنسنی خیزہوگا، کھیلوں سے نفرتیں دورہوتی ہے کرکٹ سے پاکستان اور بھارت کی عوام جڑی ہوٸی ہے۔

مزید پڑھیں

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑگئی

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ گیمز: فائنل میں بھارت کو شکست، پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

یاد رہے کہ پاک بھارت بلاٸنڈ سیریز کا تیسرا اورفیصلہ کن ٹاکرا 25فروری کو کھیلا جاے گا۔

dubai

t20 series

Pakistan vs India

blind cricket

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div