Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

مجرم کے خلاف تھانہ باغبان پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا
شائع 28 فروری 2024 11:19pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سیشن کورٹ لاہور نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم ندیم نصیر کو 3 بار سزائے موت کا حکم سنادیا۔

مجرم کے خلاف تھانہ باغبان پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج عائشہ امتیاز نے مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مجرم نے زیادتی کرنے کے بعد لاش سنسان جگہ پر پھینک دی تھی۔

سرکاری وکیل کے مطابق مقتولہ کے جوتے اور دوپٹہ مجرم کے گھر سے برآمد ہوا تھا۔

Torture

Child Abuse

Punjab police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div