Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

چین میں شدید برفباری سے فصلیں تباہ، دیوار چین نے سفید چادر اوڑھ لی

چین میں گرتے درجہ حرارت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
شائع 02 مارچ 2024 12:29pm

چین میں ریکارڈ توڑ برفباری کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ دیوار چین نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے، مختلف صوبوں میں ان دنوں کولڈ ویو جاری ہے۔

چین کے کئی علاقوں میں پارہ منفی 53 ڈگری سے بھی نیچے گر چکا ہے، روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

وال آف چائنہ کی ویڈیو مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید سردی اور برفباری کے باعث دیوار چین بھی برف سے متاثر ہو رہی ہے۔

چین کے ہیبائی صوبے کے علاقے قیان آن میں واقع دیوار چین جو کہ دنیا کے عجوبہ میں تصور کیا جاتا ہے، پر جاری برفباری کے بعد دلکش منظر پیش کر رہی ہے۔

دوسری جانب چین میں کولڈ ویو نے آئل سیڈ اور سبزیوں کی فصل کو شدید نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے، جبکہ ملک میں کھیرے اور شملہ مرچ کی پیداور متاثر ہو کر 10 سے 20 فیصد تک گر گئی ہے۔

چینی ماہرین کے مطابق صوبے ہنان اور ہوبائی میں تیل دار فصلیں جن میں سویا بینز، ریپ سیڈز اور مونگھ پھلی شامل ہیں، گرتے درجہ حرارت کے باعث متاثر ہو رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 فیصد تک ریپ سیڈز کی فصلوں کو نقصان پہنچ چکا ہے، جبکہ صوبے ژان ڈونگ اور ہنان میں جاری شدید برفباری کے باعث گرین ہاؤسز اور لائیو اسٹاک کے کاروبار کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

دوسری جانب جنوبی چین میں گرتے ہوئے درجہ حرارت اور بارشوں سے موسم سرما کی گندم بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسم کی صورتحال اور اس کے فصلوں پر ہونے والے اثرات پر وزارت زراعت اور دیہی تعلقات سے منسلک ریسرچ ادارے کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید موسمیاتی آفات اور درجہ حرارت میں اچانک کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس نے ہماری سبزیوں کی پیداوار پر بہت اثر ڈالا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل منفی 53 ڈگری میں چین کی مقامی نہر میں بطخیں جم کر ہلاک ہو گئی تھیں، چین میں شدید سردی سے جانور اور چرند پرند بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

china

Heavy Snowfall

Cold Wave

snow fall

Great Wall Of China

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div