Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کردیے

پہلے اعتراض دور کرلیتے ہیں، پھر دیکھتے ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2024 05:27pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈبلیو ایم کی فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پراپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست درخواست بدھ کو اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن عام انتخابات کے 26 دن بعد بلآخر فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کردیے ہیں، الیکشن ایکٹ کے تحت 14 روز میں فارم 45 ویب سائٹ پر ڈالنا لازمی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 45،46 ، 48 اور 49 جاری کئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی کے حلقوں کے فارمز حلقہ وائز فارمز جاری کئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پراپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

مجلس وحدت المسلمین کے وکلاء ایمان زینب مزاری اور عبدالہادی چھٹہ پیش ہوئے۔

ایم ڈبلیو ایم کے وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق الیکشن کے بعد 14 دنوں کے اندرویب سائٹ پر فارمز اپلوڈ کرنا ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ پہلے اعتراض دور کرلیتے ہیں، پھر دیکھتے ہیں جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے ہائیکورٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا اور اس کو 9 فروری کو تبدیل کیا گیا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینا ذیادتی ہے۔

ECP

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

FORM45

FORM 47

website upload

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div